کیرتھر(نیوزڈیسک)کیرتھر میں آئی بیکس بیماری سے مرنے لگے،نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ 3 ماہ کے دوران درجنوں آئی بیکس مر چکے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ آئی بیکس پی پی آر نامی وبائی بیماری کا شکار ہو رہے ہیں، مقامی بکریوں سے یہ بیماری آئی بیکس میں پھیل رہی ہے۔ذرائع کے مطابق کیرتھر کے علاقے میں 25 ہزار کے قریب آئی بیکس پائے جاتے ہیں۔دوسری جانب کنزرویٹر محکمۂ جنگلی حیات سندھ جاوید مہر نےبتایاکہ آئی بیکس کے مرنے کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔















