اہم خبریں

آصف زرداری اور بلاول کے بیانات میں کوئی اتنا فرق نہیں،فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )آصف زرداری اور بلاول کے بیانات میں کوئی اتنا فرق نہیں، آئین میں ہے کہ اگر نشستیں بڑھا رہے ہیں تو حلقہ بندیاں ہوں گی، پیپلزپارٹی کے رہنمافیصل کریم کنڈی کہتے ہیں حلقہ بندیاں کوئی اتنا طویل عمل نہیں جسے آپ نومبر تک لے جانا چاہتے ہیں شک ہے شاید الیکشن شیڈول دسمبر میں بھی نہ ملے، آپ الیکشن کی تاریخ نہیں دے رہے اور خاموش ہیں تو اس کا کیا مطلب ہے؟ پیپلزپارٹی متحد کھڑی ہے، اگلے ہفتے لاہور میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہے، آئندہ انتخابات کے حوالے سے مشاورت اور مستقبل کا لائحہ عمل دیں گے

متعلقہ خبریں