اہم خبریں

پنجاب حکومت اورشوگر ملز مالکان کے درمیان چینی کی قیمت پر مسلسل تین روز سے جاری مذاکرات کامیاب

لاہور (  اے بی این نیوز     )شوگر ملز مالکان پنجاب حکومت کو 140روپے فی کلو میں چینی فروخت کریں گے،پنجاب حکومت اورشوگر ملز مالکان کے درمیان چینی کی قیمت پر مسلسل تین روز سے جاری مذاکرات کامیاب،پنجاب میں ضرورت سے زیادہ چینی موجود ہے،شوگر ملزمالکان کے وفد کی وزیراعلیٰ محسن نقوی کو بریفنگ،محسن نقوی نے کہا عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے،ماڈل بازاروں اوراتوار بازاروں میں خصوصی سٹالز پر سستی چینی فروخت کریں گے،نگران وزیراعلیٰ کی چیمبرزآف کامرس کے صدورکو صنعتوں کے فروغ کیلئے سہولتیں اور وسائل مہیا کرنے کی یقین دہانی کرا ئی۔

متعلقہ خبریں