کراچی (نیوزڈیسک)کراچی میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن نے شہر کو اندھیرے میں ڈبو دیا،ہفتہ کی شب کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن ٹرپ ہونے سے کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔لائن ٹرپ ہونے سے کے الیکٹرک کے 10 سے زائد گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے اور 400 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ محدود علاقوں سے بجلی فراہمی میں تعطل کی اطلاع ملی تھی،عارضی تعطل کو فوری بحال کردیا گیا ہے۔















