اہم خبریں

قوم کو جلد خوشخبری ملے گی، نگراں وزیر خارجہ

اسلام آباد (نیوزڈیسک)نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہاہے کہ پاکستان کے تعلقات نہ صرف خطے میں بلکہ دنیا کے دیگر ممالک سے بھی مضبوط ہو رہے ہیں، خلیجی ممالک سے سرمایہ کاری آ رہی ہے ،قوم کو اس بارے میں جلد خوشخبری ملے گی۔ہفتہ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ یورپی ملکوں کے ساتھ تعلقات بھی بڑی اہمیت کے حامل ہیں، یورپی یونین کے ساتھ تجارت کو مزید فروغ دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں