ڈیرہ بگٹی(نیوزڈیسک)ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے فٹبال کے 6 مقامی کھلاڑیوں کو اغواء کرلیا گیا ۔ ہفتہ کو ضلعی انتظامیہ نے بتایاکہ سوئی میں ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور مغویوں کی تلاش جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کے مطابق فٹبال کھلاڑی سی ایم گولڈ کپ کوالیفائر کھیلنے سبی جا رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں کو جلد بازیاب کروایا جائے گا۔















