اہم خبریں

خصوصی سرمایہ کاری کونسل کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری بڑھانا ہے، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )خصوصی سرمایہ کاری کونسل کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری بڑھانا ،نجکاری پر کام کرنا ،ایف بی آر کی ری اسٹریکچرنگ، گردشی قرض کم کرنا ہے،، نگران وزرا کی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس ، وزیراطلاعات مرتضی ٰ سولنگی نے کہا کہ ڈالر سمگلنگ ،چینی اور پیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ پر بات ہوئی،نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہم بطور ٹیم کام کرینگے،کابینہ کی کمیٹیاں ایکٹو ہوگئی ہیں،معاشی بحالی پر کام شروع کر دیا ،نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا گزشتہ حکومت برآمدات کو78ارب ڈالر سے 55ارب ڈالر تک آئی، برآمدات بڑھیں گی تو ڈالر گرےگا،نگراں وزیر توانائی محمد علی نے کہا گیس سیکٹر میں سالانہ 300ارب کا نقصان ہے ،گیس سیکٹر کا گردشی قرض سود ملا کر 27سوارب ہوگیا ،ملک میں قدرتی گیس کی قلت ہے

متعلقہ خبریں