کراچی(نیوزڈیسک) بلدیہ ٹاؤں میں نیول گیٹ کے قریب نجی سکیورٹی گارڈز کی فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق سکیورٹی گارڈز کی فائرنگ سے جاں بحق مرد اور خاتون کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئیں۔ فائرنگ کے بعد تین سکیورٹی گارڈز کو حراست میں لیکر تھانے منتقل کردیا گیا،پولیس کو شبہ ہے کہ قتل کی واردات ذاتی دشمنی یا غلط فہمی کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔















