اسلام آباد(نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنمارضا ربانی نے کہا ہےکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی آئینی مدت پوری ہوئی جس میں وہ اپنی آئینی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہے، انہوں نے ذہن کا استعمال کیے بغیر آئین کے برخلاف آرڈیننس جاری کیے۔جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے کئی بار آئین کی خلاف ورزی کی، صدر نے آئین کے خلاف الیکشن کمیشن کے دو ممبران کا تقرر کیا، بین الوزارتی مشاورت کے بغیر جی آئی ڈی سی آرڈیننس جاری کیا۔انہوں نے کہاکہ صدر نے 2 بلز پر نہ دستخط کیے نہ انہیں اعتراض لگا کر واپس کیا اور اس کا ذمہ دار اپنے عملے کو ٹھہرایا۔















