اسلام آباد (نیوزڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جو جیل میں ہیں ان کے لئے پیغام ہے کہ گھبرانا نہیں ہے،ہمیشہ سے پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کیاجا رہا ہے، بطور سیاسی قیدی آصف زرداری نے سب سے زیادہ وقت جیل میں گزارا، ملک پر کٹھ پتلیاں مسلط کی گئی تھیں اور اب بھی وہی کوشش کی جا رہی ہے، ہم پنجاب میں بھی 14 مئی کو الیکشن کے لئے تیار تھے،جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ا ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ غربت، مہنگائی اور بے روزگاری سے ہے۔انہوںنے جلد از جلد عام انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن 90 روز میں ہونا چاہئیں، الیکشن کروایا جائے تاکہ ہم منتخب ہو کر عوام کی خدمت کر سکیں۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تاجر برادری سے ملاقات نئی بات نہیں، پہلے کے آرمی چیفس بھی تاجروں سے ملتے رہے ہیں۔















