اہم خبریں

ملک بھر میں بجلی چور و ں کے خلاف کریک ڈاون جاری،گرفتاریوں کا حکم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )ملک بھر میں بجلی چور و ں کے خلاف کریک ڈاون جاری،ملتان میں 47، ڈی جی خان میں 47، وہاڑی میں 22، بہاولپور میں 26 بجلی چورپکڑے گئے، میپکوریجن میں سابق ایم پی اے سمیت 293افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیاگیا،مظفرگڑھ کے سابق ایم پی اے علمدارقریشی کے زیراستعمال گھریلومیٹرکی سکرین واش تھی،خانیوال میں بجلی چوروں کی جانب سے مزاحمت پر پولیس طلب،بلوچستان میں 67 بجلی چوروں کے کنکشنز منقطع کردئیے گئے، بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج کیلئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں جمع کرادی گئیں،راولپنڈی پولیس کو بھی کریک ڈاون کے حوالے سے احکامات جاری،ایس ایچ اوزکوبجلی چوری سے متعلق درخواستوں پر فوری مقدمات درج کرنے کاحکم،بجلی چوری میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں