اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آج ملک بھر میں یوم بحریہ منایا جارہا ہے ،پاک بحریہ نے اس حوالے سے دستاویزی فلم کا پرومو بھی جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ دستاویزی فلم پاک بحریہ کے شہداء کی قربانیوں کے حوالے سے بنائی گئی ہے، 8 ستمبر پاک بحریہ کے شہداء اور غازیوں کی یاد میں منایا جاتا ہے جنہوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر پاکستان کی آبی سرحدوں کو محفوظ بنایا،یہی جذبہ ہے 1965 میں جب بھارت نے پاکستان کیخلاف جنگی محاذ کھولا تو پاک بحریہ نے اپنے سے 4گنا بڑی فوج کا کو بھی زیر کیا۔پاک بحریہ نے دوارکا کے محاذ پر بھارتی بحریہ کو شکست دی اور پاک بحریہ کو فتح دلائی جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔















