اہم خبریں

روسی وزیرتوانائی کا پاک روس تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار

اسلام آباد(نیوزڈیسک)روس نے پاکستان میں توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک روس تعلقات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔روس کے وزیر توانائی نیکو لائی شوئیگینوف سے پاکستان کے روس میں تعینات سفیر شفقت علی خان کے ساتھ ملاقات ہوئی۔اس موقع پر روسی وزیرتوانائی نے کہاکہ پاک روس تعلقات کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔اس موقع پر روس کے وزیر توانائی نے دونوں ممالک کے مابین گیس کے سیکٹر کی ڈویلیپمنٹ کیلئے جائنٹ ورکنگ گروپ کے جلد قیام پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں