اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا،ذرائع کے مطابق اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) اجلاس میں عسکری قیادت شریک ہوگی، وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء اور حکام بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں سرمایہ کاری سمیت اہم امور پر فیصلے کیے جائیں گے۔















