کراچی(نیوزڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے پاک فوج کے سپاہی کے قتل میں ملوث 2 مجرموں کی سزا کےخلاف اپیلیں مسترد کر دیں۔عدالت نے دونوں ملزمان کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ملزمان کے خلاف فوج کے سپاہی کے قتل کا مقدمہ آرٹلری میدان تھانے میں درج کروایا گیا تھا۔یاد رہے کہ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ملزمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔















