اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ظلم کے ضا بطے ،، ہم نہیں ما نتے،،بجلی کے بھاری بلوں پر احتجاج میں تیزی، شہر شہر مظاہرے، شٹر ڈاؤن ہڑتال، سڑکیں بلاک،، بل نذر آ تش ، بچو ں کے پیٹ پا لیں یا بجلی کے بل دیں ، مظا ہر ین کی دہا ئی ، کرا چی سے خیبر تک عوام سرا پا احتجا ج۔۔، را ولپنڈی، پشاور، ملتان، مریدکے، لیہ، پنڈی بھٹیاں ، با لا کوٹ ، تخت با ئی ،اور مردان میں بھی عوام سڑکو ں پر نکل آ ئے،مظاہرین نے مختلف شہرو ں میں سڑکیں بلاکردیں،گاڑیوں کی لمبی لائنیں،،مظاہرین کا بجلی کے ٹیرف میں کمی اور اشرافیہ کی فری بجلی بند کرنے کا مطالبہ،پتوکی میں عوام کا غصہ دیکھ کر واپڈا اہلکار بلز پھینک کر فرار، علاقہ مکینوں نے احتجاجاً بجلی کے بلز کو آگ لگا دی ، ملتا ن میں شہریوں کا ا حتجا ج ،، خواتین بھی شامل، را ولپنڈی اور مر یدکے میں مظا ہر ین نے واپڈا آ فس کا گھیرا و کر لیا، بالاکوٹ میں انجمن تاجران کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال ،،بجلی بلز میں ٹیکسز کی بھرمار اور مہنگائی کے خلاف ریلی نکا لنے کا اعلان ،،تاجر برادری نے بجلی بلز میں اضافہ مسترد کر دیا۔















