اہم خبریں

ایمان مزاری کو سینٹرل جیل اڈیالہ سے رہا ئی کےفوری بعدگرفتار کر لیا گیا

راولپنڈی (  اے بی این نیوز   )ایمان مزاری کو سینٹرل جیل اڈیالہ سے رہا کر دیا گیا ہے،دوبارہ ایڈووکیٹ ایمان مزاری اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا، ایمان مزاری کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا،قبل ازیں اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری اور ر علی وزیر کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذولقرنین نے ایمان مزاری اور ر علی وزیر کی درخواست بعد ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔شیریں مزاری وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، عدالت کی ہدایت پر ایمان مزاری کی جلسے میں تقریر کا سکرپٹ پڑھ کر سنایا گیا۔پراسیکیورٹر نے دراخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ابھی تک یوایس بی کی رپورٹ نہیں آئی، تقریب کی فرانزک بھی کروانی ہے۔ دلائل مکمل ہونے کے بعدعدالت نے 30، 30 ہزار روپے مچلکوں کے عوض ایمان مزاری اور علی وزیر کی ضمانت منظور کر لی۔ اور انہیں جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

متعلقہ خبریں