اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑکی صدارت میں خصوصی سرمایہ کونسل کی اپیکس کمیٹی کاپہلا اجلاس آج ہوگا،آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت کونسل کے ممبران اور وفاقی وزرا ءبھی اجلاس میں شرکت کرینگے، نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو کونسل کے قیام ،مینڈیٹ اور اغراض و مقاصد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔















