اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ سب نے نئی مردم شماری پر اتفاق کیا ،90 دن میں انتخابات کی یقین دہانی نہیں کرائی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ اگر مردم شماری نوٹیفائی ہوتی ہے تو نئی مردم شماری کی روشنی میں ہی حلقہ بندیاں بنائی جائیں گی،اب معاملہ عدالت میں ہے تو واضح ہو جائے گا کہ حلقہ بندیوں کی ضرورت ہے یا نہیں ۔















