اہم خبریں

نئی آٹو پالیسی کا مسودہ تیار، گاڑیوں پر ٹیرف میں بڑی کمی کا امکان

نئی آٹو پالیسی کا مسودہ تیار، گاڑیوں پر ٹیرف میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد (اے بی این نیوز) نئی آٹو اور آٹو پارٹس مینوفیکچرنگ پالیسی میں گاڑیوں کے ٹیرف میں 80 فیصد تک کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں آٹو اور آٹو پارٹس مینوفیکچرنگ پالیسی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کے لیے قرض کی حد 30 لاکھ روپے سے بڑھا کر 10 ملین روپے کرنے کی تجویز دی گئی۔

اس موقع پر نئی انرجی گاڑیوں کے لیے قرض کی مدت 3 سال سے بڑھا کر 5 سال کرنے کی سفارش کی گئی جب کہ آٹو پارٹس کی برآمد کے لیے 5 بڑے مینوفیکچرنگ انٹرپرائزز کو لانے کی تجویز بھی دی گئی۔

مجوزہ 5 مینوفیکچرنگ انٹرپرائزز کے گرد ایس ایم ای کلسٹر بنانے اور برآمدات کے لیے استعمال ہونے والے آٹو پارٹس کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کرنے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔

آٹو پارٹس پالیسی کے حوالے سے قائم کمیٹی نے اہم سفارشات کی منظوری دی تھی۔
مزید پڑھیں‌:ایرانی حکومت کا بڑا فیصلہ، مذہبی رہنما کی گرفتاری کی تصدیق کردی

متعلقہ خبریں