لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے ڈسپلن اور رویے سے متعلق سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس پر اندرونی انکوائری شروع کردی۔
ترجمان پی سی بی عامر میر کے مطابق معاملے کا جائزہ بورڈ کے قواعد و ضوابط اور معمول کے طریقہ کار کے تحت لیا جا رہا ہے۔ انکوائری کے دوران تمام متعلقہ افراد کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا مکمل موقع فراہم کیا جائے گا۔
عامر میر کا کہنا ہے کہ بعض پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی قیاس آرائیوں اور غیر مصدقہ دعوؤں کو قابلِ اعتبار نہ سمجھا جائے۔ پی سی بی اس مرحلے پر معاملے سے متعلق مزید کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔
پی سی بی نے متعلقہ حلقوں اور شائقین پر زور دیا ہے کہ وہ معاملے سے متعلق معلومات کے لیے صرف بورڈ کے سرکاری بیانات پر انحصار کریں۔
مزید پڑھیں:حکومت میں بڑا اختلاف؟ قیصر احمد شیخ نے وزارت چھوڑنے کا عندیہ دے دیا















