اسلام آباد (اے بی این نیوز )وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا رواں برس پارٹ ٹو میں کامیابی کا تناسب 83.86 فیصد رہا ہےپارٹ ون میں کامیابی کا تناسب 61.82 فیصد رہا ہےانٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو پر میڈیکل گروپ میں تینوں پوزیشنز طالبات کے اڑیں پری میڈیکل میں پہلی پوزیشن ایشل شاہنور فاطمہ نے 1075 لے کر حاصل کی پری میڈیکل میں دوسری پوزیشن ہانیہ عثمان نے 1072 نمبر لیکر اپنے نام کی پری میڈیکل میں تیسری پوزیشن رد الملک نے 1066 نمبر لے کر حاصل کی پری انجینئرنگ میں عشبا فاطمہ نے 1069 لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی پری انجینئرنگ میں دوسری پوزیشن عائشہ ظفر نے 1059 لیکر اپنے نام کی پری انجینئرنگ میں تیسری پوزیشن زویا احمد نے 1054 کیکر اپنے نام کی چیئرمین فیڈرل بورڈ قیصر خان نے بتایا کہ اگلے سال سے فیڈرل بورڈ نے پاسنگ پرسنٹیج 40 فیصد مقرر کر دی ہے۔نگران وفاقی وزیر تعلیم مدد علی سندھی نے فیڈرل بورڈ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا کہتے ہیں تمام کامیاب بچے بچیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ہم موجود چیلنجز سے نکلنے کیلئے صرف تعلیم کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں ہمارے پاس مختصر وقت ہے لیکن ہم اپنی کوشش کریں گے















