لاہور(نیوزڈیسک)انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میںتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو گرفتار کرنے کی اجازت دے دی۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نےگرفتاری کے حوالے سےعدالت میں درخواست دائر کی تھی اور درخواست میں تفتیش کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کیلئے عدالت سے اجازت مانگی تھی۔















