اہم خبریں

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط

اسلام آباد ( اے بی این نیوز         )‏صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط ،صدر مملکت کی جنرل الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو آج یا کل مُلاقات کی دعوت ،،،، صدر کے خط کے متن کے مطابق نو اگست کو وزیر اعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی کو تحلیل کیا، صدر مملکت آئین کے تحت عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تحلیل کی تاریخ کے نوے دن میں الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کے پابند ہیں، چیف الیکشن کمشنر کو آج یا کل صدر کے ساتھ ملاقات کے لیے مدعو کیا جاتا ہے تاکہ مناسب تاریخ طے کی جا سکے۔

متعلقہ خبریں