اسلام آباد (اے بی این نیوز )کسی سیاسی جماعت کے حق اور مخالفت میں نہیں، نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کہتے ہیں ہمارا کوئی سیاسی دوست اور دشمن نہیں،سیا سی جماعتوں کو اپنے خیالات پیش کرنے کی آزادی حاصل ہے، ہم یہ حق ان سے نہیں لے سکتے،صاف، شفاف، غیر جانبدارانہ اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،ہم اپنے حلف کی پاسداری کریں گے















