اہم خبریں

سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کافیصلہ غلط قرار دیدیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کافیصلہ غلط قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کیخلاف درخواست پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی جس کی سماعت چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ۔ بینچ میں جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل تھے۔
چیف جسٹس عمرعطا بندیال ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بادی النظر میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے میں بہت سی غلطیاں ہیں،آج مداخلت نہیں کرینگے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ نہ کیا تو ہم کرینگے ، بطورِ کورٹ آف لاء ہم نہیں چاہتے یہ معاملہ بار بار ایک سے دوسری جگہ جائے،عدالت نے سما عت کل تک ملتو ی کر دی۔

متعلقہ خبریں