کراچی (نیوزڈیسک)نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ وہ اپنی تمام ترتوانیاں انتخابی عمل کےلیے صرف کریں گے۔منگل کومیڈیا سے گفتگو میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ نگراں حکومت محدود وقت کے لئے آئی ہے، ان کا کہناتھا کہ انتخابی عمل کو مانیٹر کرنے کےلیے اپنی تمام ترتوانائیاں لگائیں گے،ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ الیکشن کا انعقاد غیرجانبدارانہ اور آزادانہ ہو۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ہر شہری کے حقوق کی حفاظت ریاست کی ذمے داری ہے۔















