اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چیئر لفٹ میں پھنسے اساتذہ اور بچوں کی جانیں بچائیں ۔ تفصیلات کے مطابق جھنگڑئے علاقہ پاشتو تحصیل الائی آنے والے واقعے میں 6 بچوں سمیت 8 افراد 900 فٹ کی بلندی پر پھنس گئے جنہیں بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ اس حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اساتذہ اور بچوں کی جانیں بچانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں ،ہیلی کاپٹر بھیج کرے پھنسے افراد کی جان بچائی جائے ۔















