اہم خبریں

سانحہ جڑانوالہ،یقیناً کسی سازش کا حصہ ہے، احسن اقبال

نارووال(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ سانحہ جڑانوالہ یقیناً کسی سازش کا حصہ ہے۔پیر کو سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے نارووال میں چرچ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری پاکستان کے معماروں میں شامل ہے،ریاست اقلیتوں کے جان و مال کی بھی محافظ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہم سازشوں سے باخبر رہیں۔

متعلقہ خبریں