جڑانوالہ(نیوزڈیسک)نگراںوزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ جڑانوالہ واقعے کے ذمے دار مرکزی ملزمان کوحراست میں لیاجاچکا ہے،پیر کوجڑانوالہ میں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ہمارے لیے بہت بڑا سانحہ ہے،یہ ہمارا وعدہ ہے جس کا گھر جلا ہے ان کو امدادی چیک ضرور ملے گا۔اس موقع پر نگراں وزیراعظم انوار الحق نے متاثرین میں امدادی رقم کے چیک تقسیم کیے۔















