اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ ملک میں خوف کی فضاء قائم کی جارہی ہے،تحریک انصاف کے رہنمائوں کے گھروں پرچھاپے مارے جارے ہیں ،ان کے کاروبار کو بند کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں،ہفتہ کو نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک میں خوف کی فضاء قائم کی جارہی ہے،تحریک انصاف کے رہنمائوں کے گھروں پرچھاپے مارے جارے ہیں ،ان کے کاروبار کو بند کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں،انہوں نے کہاکہ کبھی محسن لغاری کے بیٹے کو اٹھا لیاجاتا ہے ،کبھی عثمان ڈار کی فیکٹری کو سیل کردیاجاتا ہے،عثمان ڈار کی فیکٹری سیل کرنے سے ڈھائی ہزار لوگ بے روزگار ہوئے،کیا اس ماحول میں صاف شفاف انتخابات ممکن ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم مطالبہ کرتے ہیں چیف جسٹس آف پاکستان اس تمام تر صورتحال کا نوٹس لیں،انہوں نے کہاکہ نوے دن میں انتخابات کے حوالے سے آئین بڑا واضح ہے۔















