اہم خبریں

شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری، وزیراعظم صحت کارڈ سے مفت علاج کی سہولت

شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری، وزیراعظم صحت کارڈ سے مفت علاج کی سہولت

اسلام آباد (اے بی این نیوز) حکومت نے وزیراعظم صحت کارڈ کے تحت اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے تمام مستقل شہریوں کے لیے اہم سہولت کا اعلان کردیا۔

کارڈ کے مطابق وزیراعظم صحت کارڈ کے اہل شہری سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ مخصوص نجی ہسپتالوں میں بھی قومی شناختی کارڈ کے ذریعے داخلے کی صورت میں مفت علاج کی سہولت حاصل کرسکیں گے۔

وزیراعظم صحت کارڈ کے تحت اسلام آباد کے متعدد نجی ہسپتالوں کو بھی علاج کی سہولت فراہم کرنے والے اداروں میں شامل کیا گیا ہے، جن میں شفا انٹرنیشنل ہسپتال، روات انٹرنیشنل ہسپتال، اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال، اسلام آباد انٹرنیشنل ہسپتال، میکس ہسپتال، مدینہ میڈیکل سینٹر اور دیگر ہسپتال شامل ہیں۔

کارڈ کے مطابق شہری وزیراعظم صحت کارڈ میں اپنی اہلیت جاننے کے لیے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر 8500 پر ایس ایم ایس کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم صحت کارڈ سے متعلق مزید معلومات اور پینل میں شامل ہسپتالوں کی تفصیلات کے لیے 0800-09009 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری، وزیراعظم صحت کارڈ سے مفت علاج کی سہولت
مزید پڑھیں‌:پمز ہسپتال کا دورہ، وزیر صحت کو ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کی اہم بریفنگ

متعلقہ خبریں