اہم خبریں

پمز ہسپتال کا دورہ، وزیر صحت کو ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کی اہم بریفنگ

پمز ہسپتال کا دورہ، وزیر صحت کو ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کی اہم بریفنگ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اسلام آباد کے پمز ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہیں اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ IHRA کے 15 ماہرین کی ٹیم پمز میں موجود ہے۔ وہ پمز میں صحت کی سہولیات، مریضوں کی حفاظت اور خدمات کی فراہمی کے معیارات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

بریفنگ کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ وفاقی ٹیم افرادی قوت اور پمز میں متعلقہ طبی معیارات پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لے گی۔ جامع جائزے کا مقصد پمز میں صحت کی خدمات کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔

خیال رہے کہ 26 اگست کو اسلام آباد کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے گائنی وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں نرسری میں موجود 14 نومولود بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں‌:سپریم کورٹ کا بڑا اقدام، ڈیجیٹل مصدقہ نقول کے حصول کے لیے نیا پورٹل لانچ

متعلقہ خبریں