اہم خبریں

خاتون کو ہراساں کرنے پر ڈائریکٹر نیپرا نوکری سے برطرف

اسلام آباد (نیوزڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے خاتون کو ہراساں کرنے پر نیپرا کے ڈائریکٹر کو نوکری سے نکالنے کی سزا جاری کردی ،صدر مملکت نے ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ غیر اخلاقی مطالبات ماننے سے انکار پر سنگین نتائج کی دھمکی دینا بھی ہراسانی ہے، ملزم نے بلاواسطہ جرم کا اعتراف کردیا، اور صرف سزا کی شدت کے خلاف اپیل دائر کی۔انہوں نے کہاکہ ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں اس لئے اسے نوکری سے نکالنے کی سزا دی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں