اہم خبریں

شہباز شریف کا الیکشن ہر صورت وقت پر ہونے کا دعویٰ

‘اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم شہبازشریف نے دعویٰ کیا ہے کہ عام انتخابات ہر صورت وقت پرہوں گے،اگر ہمیں مینڈیٹ ملا تو نواز شریف ہی وزیراعظم ہوں گے۔نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہاکہ نواز شریف میرا لیڈر ہے اور میں اُن کا کارکن ہوں۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کا مختلف سیاسی جماعتوں سے اتحاد ممکن ہے۔انہوں نے کہاکہ‎مجھ پر تو سیاسی مقدمات بنے، سب کچھ برداشت کر لیا، بیٹی اور بھتیجی کو بھی عدالتوں اور جیلوں میں گھسیٹنا ناقابل برداشت تھا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں مزید بتایا کہ انہیں کھانے میں دال روٹی پسند ہے۔

متعلقہ خبریں