اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز اور سابق وفاقی صدر رانا ثناء اللہ بھی قانون کے شکنجے میں آنے لگے ۔مریم نواز کے آمدن سے زائد اثاثوں اور رانا ثناء اللہ کی ضمانت منسوخی کیلئے چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تشکیل دیدیا گیا،سماعت 22 ا ور 23 اگست کو ہوگی۔ دونوں فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔















