اسلام آباد (نیوزڈیسک)سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں پولیس کہاں تھی؟نجی ٹی وی سے بات چیت میںسابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں پولیس کہاں تھی؟ رٹ قائم کرنا ریاست اور پولیس کا کام ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن 90 روز میں انتخابات کرانے کا پابند ہے، 90 روز میں انتخابات نہ کرا کر سپریم کورٹ کے آرڈر اور آئین کو توڑا گیا۔ان کا کہناتھاکہ سی سی آئی کی میٹنگ ہی غیر قانونی اور غیر آئینی تھی۔















