اسلام آباد (اے بی این نیوز )قومی اسمبلی کی تحلیل کو 8 روز بعد بھی انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہ ہوسکا،الیکشن کمیشن نئی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیوں سے متعلق کوئی فیصلہ نہ کرسکا، مشترکہ مفادات کونسل نے 5 اگست کونئی مردم شماری کے نتائج کی منظوری دی تھی ،الیکشن نئی حلقہ بندیوں کے مطابق ہوں گے یا پرانی پر الیکشن کمیشن تین اجلاسوں میں طے نہ ہو سکا۔















