کراچی(نیوزڈیسک)نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح انتخابات میں الیکشن کمیشن سے تعاون کرنا ہے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت میں جسٹس (ر) مقبول باقر نے کہا کہ ہم لوگوں کے مسائل پر توجہ دیں گے اور انہیں حل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ قلیل مدت میں کم وسائل کے ساتھ عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں جلد سے جلد عام انتخابات ہوجائیں۔















