اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے 90 روز میں انتخابات کیلئے نگران وزیر اعظم کو خط لکھ دیا۔بدھ کو شاہ محمود قریشی نے کور کمیٹی کی ایما پر نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑکو خط تحریر کرتے ہوئے کہا کہ دستور اسمبلی کی قبل از وقت تحلیل کی صورت میں 90 روز میں انتخابات کے انعقاد کا حکم دیتا ہے، لہذٰا ہمارا پر اصرار مطالبہ ہے کہ آپ الیکشن کے بروقت انعقاد کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہاکہ نئی حلقہ بندیوں کے معاملے کوالیکشن2023 میں التوا کا بہانہ ہر گز نہیں بنایا جا سکتا،الیکشن کی ساکھ کیلئے لازم ہے کہ فریقین کو انتخابی مقابلے کیلئے مساوی میدان فراہم کیا جائے ، شاہ محمود قریشی نے کہاکہ موجود حالات میں آپ کا منصفانہ طرزِعمل جمہوری اقدار پر عوام کے اعتماد میں پختگی و تقویت کا موجب بنے گا۔















