اہم خبریں

پاکستان علماءکونسل جشن آزادی پورے جوش وجذبے سے منائیگی،طاہر اشرفی

اسلام آباد (نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ملک اس وقت مکمل ہوتا ہے جب مسلم اور غیر مسلم اکٹھے ہوں، قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کرنے والے جان لیں ہم ایک ہیں۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہاکہ پاکستان علماء کونسل 14اگست کو ان شا اللّٰہ پورے جوش و جذبے سے جشن آزادی منائے گی اورہم ان شا اللّٰہ بھرپور انداز میں ملکی سلامتی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ہمیں اپنی اصل منزل خلافت راشدہ کے نظام تک پہنچنا ہے، اس لیے ہمیںاختلافات ختم کر کے ایک پرچم کے نیچے اکٹھے ہونا چاہیے۔

متعلقہ خبریں