اہم خبریں

عام انتخابات فروری میں ہونگے،راجہ ریاض

اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے متعلق دعویٰ کیا ہے کہ وہ معاہدے کے تحت باہر ہیں، معاہدہ یہ ہے وہ تحریک انصاف کیلئے کام نہیں کریں گے، وہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ہیں، نگراں وزیراعظم کیلئے اور بھی سیاسی نام تھے، اسحا ق ڈار کا نام شامل نہیں تھا،شاہد خاقان کا نام بھی نگراں وزیراعظم کیلئے نہیں تھا۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہاکہ الیکشن فروری میں ہوں گے،راجہ ریاض نے کہاکہ میں مستقبل میں اپنی سیاست کا فیصلہ چند روز میں پریس کانفرنس کرکے بتاؤں گا،انہوں نے کہاکہ نگراں وزیراعظم کیلئے اور بھی سیاسی نام تھے، اسحا ق ڈار کا نام شامل نہیں تھا،شاہد خاقان کا نام بھی نگراں وزیراعظم کیلئے نہیں تھا۔انہوں نے کہاکہ نگراں وزیر خزانہ کوئی نہ کوئی معاشی ماہر ہی ہوں گے، جہاں تک میرا خیال ہے نگراں وزیر خزانہ ٹیکنوکریٹ ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں