اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم ،پاکستان تحریک انصاف نے تاریخی فیصلہ قرار دیدیا۔ اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے نے مسلم لیگ (ن) کی امیدوں پر پانی پھیر دیدیا، اب سزا یافتہ نواز شریف کا پاکستانی سیاست میں کوئی مستقبل نہیں ،اب نوے دن میں انتخابات کرانے کا حکم حتمی ہو گیا ہے۔















