اسلام آباد (نیوز ڈیسک) توشہ خانہ کیس ،چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت آ ج3 رکنی بینچ کرے گا،جس کی سربراہی جسٹس یحیٰ آفریدی کر یں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سماعت میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت ہونے کیخلاف، حکم امتناع کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جبکہ مقامی عدالت کی طرف سے پی ٹی آئی چیئرمین کیخلاف توشہ خانہ کیس دوسری عدالتوں کو منتقل کرنے کی درخواستوں پر آج فیصلہ سنائے جانے کا امکان ۔















