اہم خبریں

اگست 4 ،یوم شہدائے پولیس آج منایا جائیگا

کراچی (نیوز ڈیسک) آج ملک بھر میں یوم شہدائے پولیس منایا جائیگا،یادگارشہداء پر حاضر اور خصوصی پریڈ کا اہتمام کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ 4 اگست کو ملک بھر میں یوم شہدائے پولیس منایا جاتا ہے ، یہ دن شہید کمانڈنٹ ایف سی صفوت غیور کی شہادت کی یاد میں منایا جاتا ہے ۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف سندھ پولیس کے افسران و جوانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ اس حوالے سے ایف سی کمانڈنٹ سمیت ایف سی کے 300 سے زائد جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔

متعلقہ خبریں