اسلام آباد ( اے بی این نیوز )نگران وزیراعظم کون ہوگا، آپ کیا سمجھتے ہیں؟ اے بی این نیوز کا کیپٹن(ر)صفدر سے سوال،انہوں نے جواب میں کہا کہ لوح محفوظ پہ لکھا ہے، اے بی این نیوز نے پھر پوچھا کہآپ کے ذہن میں کوئی نام ہے جو وزیراعظم بن جائے گا؟ انہوں نے جواب دیا کہ میرے ذہن میں کیپٹن صفدر ہی ہے، مزید سوال کیا گیا کہ شیخ رشید کو اگر نگران وزیراعظم بنایا جائے تو آپ کو کوئی اعتراض تو نہیں ہوگا؟ جس پر انہوں بے کہا کہ شیخ رشید کو تو اب کوئی اچھا سا وکیل کرنا چاہئے،شیخ رشید کاوقت اب الیکشن لڑنے کا نہیں،مقدمے لڑنے کا آگیا ہے، جب اے بی این نے ان سے پھر پوچھا کہ کوئی نام آپ کے ذہن میں نہیں ہے؟انہوں نے کہا کہ نام تو بہت سارے ہیں میں آپ کو بتانا نہیں چاہتا۔















