اہم خبریں

ماہرین نے پاکستان کے چاول کی برآمد مزید مستحکم ہونے کا امکان ظاہر کر دیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ماہرین نے پاکستان کے چاول کی برآمد مزید مستحکم ہونے کا امکان ظاہر کر تے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی چاول کی برآمد پر پابندی کے بعد پاکستانی چاول کی مانگ بڑھنے لگی ہے جس سے پاکستان کے چاول کی برآمد مزید مستحکم ہونے کا امکان ہے،تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال میں بارش اور سیلاب کے باوجود اب تک پاکستان 2.1 ارب ڈالر کے چاول برآمد کرچکا ہے۔ماہرین نے بتایا کہ عالمی منڈی میں چاول کی قیمتیں 2008 کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں اس لئے بڑھتی قیمتوں کے باعث پاکستان کو چاول کی برآمد میں رواں سال کے مقابلے میں مزید فائدہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں