اہم خبریں

کراچی، پرانا گولیمار میں ماں بیٹی کو کچلنے والی گاڑی کا ڈرائیور گرفتار

کراچی (نیوزڈیسک)پرانا گولیمار میں گاڑی کی ٹکر سے خاتون اور بچی کے جاں بحق ہونے کے کیس میں پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا،سڑک پر گڑھے کی وجہ سے جاں بحق ہونے والی ماں اور بیٹی کے اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں۔مرحومہ کے دیور کا کہنا تھا کہ میرے بڑے بھائی اپنی فیملی کے ہمراہ سیر کےلیے نکلے تھے، حادثے میں بھابھی اور بھتیجی کا انتقال ہوگیاہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے واقعے کی پولیس میں رپورٹ درج کروادی ہے اور ایم ایل او رپورٹ بھی بنوالی ہے۔

متعلقہ خبریں