اہم خبریں

رضوانہ پر تشدد پوری قوم کیلئے شرمندگی کا باعث ہے، سراج الحق

لاہور(نیوزڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ سول جج کی اہلیہ کا رضوانہ پر تشدد پوری قوم کیلئے شرمندگی کا باعث ہے۔ہفتہ کو لاہور کے جنرل اسپتال میں سراج الحق نے تشدد کا شکار گھریلو ملازمہ رضوانہ کی عیادت کی،اس موقع پر سراج الحق نے کہا کہ یہ شرمناک واقعہ ایک جج کے گھر میں ہوا، اس جج کا کام لوگوں کو انصاف دلانا تھا مگر اس کے گھر کا ماحول شرمناک تھا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں، راولپنڈی میں پہلے بھی ایسا ہو چکا ہے۔

متعلقہ خبریں