مردان(نیوزڈیسک)پیپلز پارٹی کے ترجمان اوروزیرمملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آج کے دن حسینیت کی جیت اور یزیدیت کی شکست ہوئی تھی ،نگران حکومت کو منتخب حکومت والے اختیارات دینے پر پیپلز پارٹی کو اعتراض ہے،ہفتہ کوایک بیان اور بعدازاں مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمیں خیبر پختونخوا کی نگران حکومت پر اعتراض ہے اور پیپلز پارٹی کو نگران حکومت کو منتخب حکومت والے اختیارات دینے پر بھی اعتراض ہے کیونکہ خیبر پختونخوا میں جو حکومت ابھی چل رہی ہے، نہیں پتا چل رہا کہ نگران ہے یا منتخب؟انہوں نے کہاکہ پی پی پی پی سیکشن 230 میں ترامیم پر پیپلز پارٹی نے تحفظات کا اظہار کیا تھا ہم الیکشن کی طرف جارہے ہیں، نئے معاہدے منتخب حکومت کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا نام نہ (ن) لیگ نے دیا نہ اس پر کوئی ڈسکشن ہوئی، نگران وزیر اعظم غیر جانب دار ہونا چاہیے تاکہ آر ٹی ایس نہ بیٹھے ،انہوں نے کہاکہ نگران حکومت میں بھی سیاسی لوگوں کو نہیں ہونا چاہیے۔















